ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں فری میڈکل کیمپ کاکامیاب انعقاد :242مریضوں نے کیا استفادہ

بھٹکل میں فری میڈکل کیمپ کاکامیاب انعقاد :242مریضوں نے کیا استفادہ

Mon, 19 Dec 2016 22:04:31    S.O. News Service

بھٹکل:19/ڈسمبر  (ایس او نیوز)  ہیومیانٹرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس )بھٹکل کے زیر اہتمام شہر کے ویلفئیر اسپتال میں18ڈسمبر بروز اتوار کو  مفت دل اور گردے کے چک اپ کیمپ کا انعقاد ہوا۔

صبح 9بجے سے شام 4بجےتک منعقد ہوئے اس کیمپ سے کل 242مریضوں نے استفادہ کیا جن میں 100 دل کے مریض اور 132 گردے کے مریض شامل تھے۔ مریضوں کی تشخیص کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں مناسب صلاح و مشورے دیتے ہوئے مزید علاج کے لئے رہنمائی کی۔ کیمپ میں ماہر قلب  ڈاکٹر اشوک اور ماہر کڈنی ڈاکٹر کمار نے مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے  رہنمائی کی۔ کیمپ کے دوران مریضوں کی ای سی جی ، ای سی ایچ اؤ اور بی پی کی مفت میں جانچ کی گئی ۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں 3خواتین سمیت کل 16والنٹریس اپنا اہم کردار اداکیا۔ جن کی رہنمائی ایچ آر ایس کے ذمہ دار مولانا سید زبیر اور کنونیر شوکت خطیب موجود تھے۔ ایچ آر ایس کے ذمہ دار مولانا زبیر نے بتایا کہ کیمپ کے دوران 8-10مریض عارضہ دل میں مبتلا پائے گئے ہیں جن کا مفت علاج کرنے کی بات کہی۔


Share: